Urdu News and Media Website

نیب ریفرنسز: حسن اور حسین نواز اشتہاری قرار

اسلام آباد(نیوز نامہ)  احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز پر سماعت، جس میں کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز عدالت میں پیش ہوئے جس کے بعد عدالت نے محمد صفدر کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔نیب کی جانب سے حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی اور عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں ملزمان بیرون ملک جاچکے ہیں اور جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہورہے، ان کے وارنٹ لندن کے پتے پر بھی بھجوائے گئے تھے۔نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ حسن اور حسین نواز کا ٹرائل الگ کیا جائے اور انہیں اشتہاری قرار دیا جائے۔ جس کو عدالت نے منظور کر لیا۔عدالت نے دونوں ملزمان کو بذریعہ اخبار اشتہار عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔جب کہ عدالت نے 3 نیب ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کامقدمہ الگ کرنےکی ہدایت کی ہے۔عدالت کے حکم کے بعد اب دونوں ملزمان کو بذریعہ اشتہار آگاہ کیا جائے گاکہ وہ عدالت کی جانب سے مقررہ تاریخ پر پیش ہوں اور اگر ملزمان پیش نہ ہوئے تو ان کو باضابطہ اشتہاری ملزم قرار دے کر ان کی جائیداد ضبطی کا حکم دیا جائے گا۔

۔

تبصرے