Urdu News and Media Website

نیب اور وزارت داخلہ نے اسحاق ڈارکے خلا ف کارروائی روک دی

اسلام آباد (نیوز نامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ کی جانب سے اسحاق ڈار کی درخواست پر حکم امتناعی جاری ہونے کے بعد نیب اور وزارت داخلہ نے اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی روک دی ہے ۔ چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا تھا اور اسی سلسلے میں وزارت داخلہ کو اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے خط بھی لکھ دیا تھا لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناعی کے بعد مزید کارروائی موخر کر دی گئی ہے

تبصرے