Urdu News and Media Website

کنگ خان کی مشکلات بڑھنے لگیں

ممبئی (ما نیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ کہلانے والے شاہ رخ خان کا کیریئر ان دنوں مشکلات کا شکار۔بالی ووڈ کے سپراسٹار اداکار شاہ رخ خان کا فارم ہاؤس انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے قر ق کرلیا ،جس کی مالیت 14کروڑ 67لاکھ روپے ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراسٹر کے ساحلی قصبے کے علاقے علی باغ میں واقع فارم ہاؤس 19ہزار9سو 60اسکوائر میٹر پر پھیلا ہوا ہے ۔انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے شاہ رخ خان پر اعتراض لگایا ہے کہ انہوں نے زمین زرعی کاشت کے لئے حاصل کی تھی لیکن اس پر فارم ہاؤس تعمیر کردیا ۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان کی کمپنی کو 24جنوری کو ای میل بھیجی تھی ،اس کے بعد بھی متعدد بار یاد دہانیاں کرائیں ،لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے شاہ رخ کو جواب داخل کرنے کے لیے 90 روز کا وقت دیا ہے۔

تبصرے