Urdu News and Media Website

نوجوان فلم میکرز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں :رابی پیرزادہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل بہت اچھا ہے تاہم نوجوان فلم میکراس شعبے میں عمدہ کام کررہے ہیں اور اگر دوسرے ممالک کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ کوپروڈکشن شروع ہوجائے توترقی کی راہیں صاف دکھائی دینے لگیں گی۔اپنے ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ دیکھا جائے تواس وقت نوجوان فلم میکرز کی کاوشیں قابل تعریف ہیں مگر انھیں فلم اور ڈرامہ کے فرق کو بھی سمجھنا ہوگا کیونکہ ابھی تک بننے والی فلمیں ڈرامہ مکسچر ہی ہیں۔ دراصل فلم بنانے والوں کی اکثریت کا تعلق ڈرامہ انڈسٹری سے ہے اسی لیے فلم کو بھی ٹیلی فلم اور ٹی وی ڈرامہ کے اندازمیں ہی بنا رہے ہیں اس کیلیے انھیں بہتررہنمائی کی ضرورت ہے۔گلوکارہ نے کہا کہ فلم کا اسکرپٹ ، اسکرین پلے ، ڈائیلاگ ڈلیوری اور پکچرائشن ٹی وی ڈرامہ سے بالکل ہی مختلف اور فاسٹ ہوتی ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں جدید فلم میکنگ کو ہمارے فلم میکرز بھی اچھی طرح جاننے لگے ہیں۔ اب انھیں صرف فلم میکنگ دوسرے شعبوں کے بارے میں بھی پیپرورک کرنے کی ضرورت ہے

تبصرے