Urdu News and Media Website

نواز شریف پاکستان کےمقبول ترین لیڈر ہیں،راؤ اجمل

دیپال پور ( ماجد ایاز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حاجی رائو محمد اجمل خاں نے میونسپل کمیٹی دیپال پور کی نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے مقبول ترین لیڈر میاں محمد نواز شریف ہیں جس کی واضح مثال چکوال کا الیکشن ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا امیدوار 30ہزار کی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوا ہے۔میں دیپال پور کی عوام اورخصوصاً حلقہ کی عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے 2013ء کے الیکشن میں عزت سے نوازا اور کامیابی دلائی میں نمود نمائش کا قائل نہیں ہوں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے کونسلرز ، چیئرمینز ،وائس چیئرمینز میر ے دست بازو ہیں اور ان ہی کے ٹیم ورک سے مجھے کامیابیا ں مل رہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کی عوام نے جو مجھے عزت دی میں اسکا ادھار چکانے کی کوشش کر رہا ہوں 2002میں جب میں ایم این اے منتخب ہوا تو اوکاڑہ روڈ سنگل تھی جسے کارپٹڈ بنوایا آئندہ اقتدار میں آنے کا موقع ملا تو یہ روڈ انشاء اللہ دو رویہ ہو گا ۔گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی بلڈنگ 3ماہ تک مکمل ہو جائے گی اور اس میں پڑھائی شروع ہو جائے گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) انشاء اللہ اپنی مدت پوری کرے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر عوامی تائید سے 2018ء کے عام انتخابات میں ایک بار پھر حکومت بنائے گی ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے پاکستان بجلی میں خود کفیل ہو چکاہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں مخالفین کی بدترین مخالفت ،دھرنوں ،لاک ڈائون کے باوجودملکی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھاعوام میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔میاں محمد نواز شریف نے اقتدار میں آکر پیپلز پارٹی کی بدترین کارکردگی سے تباہ حال ملکی معیشت کو دوبارہ اپنے پائوں پر لاکھڑا کیا ہے 2018ء کے عام انتخابات میں عوام مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کیلئے کلیدی کردار ادا کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں فخر مسعو دبودلہ نے کہا کہ بلڈنگ کی تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے نئی بلڈنگ تعمیر ہوگئی ۔ہم نے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کروایا ہے شہریوں کو درپیش مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔تقرب میں وائس چیئرمین ضلع کونسل اوکاڑہ رائو سعد اجمل خاں ، بیرسٹر رائو فہد اجمل خاں ، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی راجہ غضنفر علی جتالہ ،صدرمرکزی انجمن تاجران حاجی شیخ محمد سلیم ، جنرل سیکرٹر ی محمد عالم خاں ، چیئرمینز یونین کونسل ساجد حسین شاہ ،میاں نور احمد چوہان ، فوجی بشیر احمد ،سٹی صدریوتھ ونگ مسلم لیگ (ن) رانا علی رضا ، پیر نوید اویسی ،سینئر صحافی حاجی عطاء الرحمن لکھوی ، چوہدری محمد حسین ایاز سمیت شہریوں کی کثیر نے شرکت کی

تبصرے