Urdu News and Media Website

نواز شریف بلامقابلہ صدر منتخب

اسلام آباد(نیوز نامہ):  پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کسی بھی عہدے کے لئے نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مسلم لیگ ن کا بلا مقابلہ صدر منتخب کرلیا گیا۔ 

 پارٹی صدر کے انتخاب کے لئے اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔پارٹی صدر الیکشن کے لئے امیر افضل مندوخیل نے ریٹرننگ آفیسر اور راجا نیازی نے سیکریٹری کے فرائض انجام دیے۔وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کے انتخاب کے لئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرا ئے، طارق فضل چوہدری نواز شریف کے تجویز کنندہ اور رانا افضل تائید کنندہ تھے۔پارٹی صدرکے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی صبح ساڑھے 9 بجے تک وصول کیے جانے تھے تاہم نواز شریف کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

تبصرے