Urdu News and Media Website

نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر فردِجرم عائد

اسلام آباد(نیوز نامہ)سابق وزیراعظم نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر پر فردعائد کر دی گئی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے دائرلندن فلیٹس ریفرنس میں فردِ جرم عائد کی۔عدالت نے لندن فلیٹس ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ 26 اکتوبر کو طلب کرلیے ہیں۔نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کے سلسلے میں لندن میں ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوئے لہذا عدالت میں سماعت کے لیے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن(ر) صفدر اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کےسامنے پیش ہوئے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزمان کو فردِ جرم پڑھ کر سنائی تاہم دونوں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔نواز شریف پر فرد جرم ان کی غیرموجودگی میں ان کے نمائندے ظافر خان کے ذریعے عائد کی گئی۔

تبصرے