Urdu News and Media Website

نوازشریف کی وطن واپسی کی ٹکٹ بک، آج لندن سے روانہ ہوں گے

لندن(نیوزنامہ)سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان واپس آنے کے لیے ٹکٹ بک کرالی،۔نواز شریف آج لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے اور کل صبح پاکستان پہنچیں گے،سابق وزیراعظم 3 نومبر کواحتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔احتساب عدالت نے ان کے گزشتہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اورانہیں 3 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا جس کے بعد نوازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کرالی ہے ان کی پرواز ہیتھروایئر پورٹ سے رات 7بجکر55 منٹ پرروانہ ہوگی اور وہ کل صبح 8 بجکر55 پراسلام آباد پہنچے گےاور 3 نومبر کواحتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

تبصرے