Urdu News and Media Website

نوازشریف کی وطن واپسی پھر لٹک گئی

لندن (نیوز نامہ ) سابق وزیر اعظم نوازشریف کی لندن سے وطن واپسی کے شیڈول میں تبدیلی ہوگئی ، نواز شریف22کی بجائے 24 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی لندن سے وطن واپسی کا شیڈول تبدیل ہو گیا ہے ۔پی آئی اے کی بکنگ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اب 24 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گےاس سے قبل اطلاعات تھیں کہ نوازشریف نے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 758 کی بزنس کلاس میں بکنگ کرائی ہے جو 21 اکتوبر کی شام 5 بجے لندن سے روانہ ہو کر 22 اکتوبر کی صبح 4 بجے لاہور پہنچے گی۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز میں نواز شریف کے نمائندے کے ذریعے ان پر فرد جرم عائد کی اور انہیں 26 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے