Urdu News and Media Website

نوازشریف شہزادہ سلیم بن گئے

پشاور(نیوز نامہ)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لندن میں نوازشریف کو کہا تھا شہزادہ سلیم نہ بننا مگر میری بات نہیں سنی اور شہزادہ سلیم بن گئے اب نتیجہ قوم کے سامنے ہے،خیبرپختونخوا میں ینگ بلڈ کی ضرورت ہے۔ آصف زرداری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا 30سال سے جنگ میں ہے لیکن اب کے پی میں فریش بلڈ کی ضرورت ہے،نوجوان قیادت ہی خیبرپختونخوا میں تبدیلی لاسکتی ہے،دوسری پارٹیوں کو بھی چاہئے کہ وہ بھی ینگ قیادت کو آگے لیکر آئیں،ایک سوال کے جواب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ لاہور کے این اے120 میں نوازشریف 30سال سے الیکشن لڑ رہا ہے اور وہ اسی کا حلقہ ہے وہاں پر2جماعتوں کا آپس میں تنازعہ تھا جو کہ مریم نواز کی وکٹری تقریر کے بعد عیاں ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ میری کمٹمنٹ تھی کہ4سال سیاست نہیں کرونگا اور آخری سال سے سیاست شروع کروں گا وہ اب شروع کی ہوئی ہے۔

تبصرے