Urdu News and Media Website

نرگس اور ندا میں صلح،گھوڑوں کا رقص

لاہور(نیوز نامہ)اداکارہ نرگس اور ندا چوہدری میں 9برس بعد صلح ہوگئی۔ڈرامے کے پروڈیوسر اسحاق چوہدری نے گزشتہ روز محفل تھیٹرمیں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں دونوں اداکارائوں کی صلح کی خوشی کو بھرپور اندازسے منانے کے لیے محفل تھیٹرمیں جہاں آتشبازی ہوئی، وہیں دونوں کو بگھی میں بٹھا کر تھیٹر لایا گیا، جبکہ ڈھول کی تھاپ پرگھوڑوں کا روایتی رقص بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پراسٹیج ڈراموں کے کیری پیکرسخی سروربٹ، بلال چوہدری، طاہرنوشاداورہنی شہزادی سمیت دیگرموجود تھے۔اس موقع پر نرگس کا کہنا تھا کہ اختلافات اورجھگڑے توحقیقی بہن بھائیوں میں بھی ہوجاتے ہیں، مگراتفاق ہے کہ ہمارے اختلافات کوزیادہ وقت گزرگیا۔ لیکن اب ہم نے تمام رنجشیں بھلا کرآگے قدم بڑھایا ہے۔

تبصرے