Urdu News and Media Website

نبیلہ بٹ نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کی چیف کوآرڈینیٹر نامزد،نوٹیفیکیشن جاری

لاہور (نیوز نامہ) نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن کی چئیر پرسن و سابق رکن اسمبلی سیمل راجہ نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی مشہور سماجی و سیاسی شخصیت نبیلہ بٹ کو جنوبی پنجاب کی چیف کوآرڈینیٹر نامزد کر دیا جس کا با ضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نبیلہ بٹ اس سے قبل بھی خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والے ملکی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ وابسطہ رہ چکی ہیں۔ نبیلہ بٹ کے نام پیغام میں سیمل راجہ نے انکو خوش آمدید کرتے ہوئے خواتین کے حوالے سے ان کی کاوشوں اور کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نبیلہ بٹ نیو ہوپ فیملی میں ایک خوش آئند اضافہ ہیں اور ادارہ نبیلہ کے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین کو درپیش مسائل اور انکے حل کے لئے مذید بہتر طریقے سے کام کر سکے گا۔ سیمل راجہ نے خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے ظلم اور زیادتی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلامی ملک میں خواتین کو درپیش مسائل کے ازالے اور انصاف کی عدم فراہمی پر حکمرانوں اور با اختیار طبقے کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

تبصرے