Urdu News and Media Website

میراچیک ایدھی فاﺅنڈیشن کو دینے پر نجم سیٹھی کا شکریہ

بوم ،بوم آفریدی نے ان کا چیک ایدھی فاﺅنڈیشن کو دینے پرپی سی بی کے چیرمین نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی کا مجھے خوشی ہے کہ یہ رقم نیک کاموں میں خرچ ہو گی۔شاہد خان آفریدی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب وہ پی سی بی کی جانب سے منعقدہ ایوارڈ شو میں شریک نہیں ہوئے ۔
تاہم ابھی تک ایوارڈ میں نہ جانے کا سٹار کھلاڑی کا موقف تو سامنے نہیں آیا،لیکن ان کی پرائز کی رقم ایدھی فاﺅنڈیشن کو دیئے جانے پر انہوں نے اس کوپذیرائی ضرور دی۔
اس سے قبل میڈیامیں یہ باتیں بھی گردش کر رہی تھی کہ اگرشاہد آفریدی آج کے ایوارڈ شو میں شرکت نہیں کرتے تو ان کوکل فیرویل بھی نہیں دیا جائے گا۔

تبصرے