Urdu News and Media Website

میاں فاروق نذیر ایس اینڈ جی اے ڈی میں ممبر انکوائری تعینات

لاہور( نیوزنامہ)سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر جوان دنوں پوسٹنگ کے منتظر تھے انہیں پنجاب سول سیکرٹریٹ میں سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ممبرانکوائری تعینات کردیا ہے اوراس سلسلہ باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔میاں فاروق نذیرمحکمہ جیل خانہ جات کے پہلے آفیسر ہیں جنہیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں 21 ویں گریڈکی پوسٹ پرتعینات کیا گیاہے ۔ممبرانکوائری کی پوسٹ نہایت اہم تعیناتیوں میں شمارہوتی ہے کیونکہ اس میں پنجاب کے تمام صوبائی اداروں کے سینئر آفیسرز کی انکوائری کی جاتی ہے ۔انتہائی محنتی ،ایمانداراورتجربہ کارآفیسرزکواس پوسٹ پرتعینات کیاجاتا ہے ۔یاد رہے کہ میاں فاروق نذیر حال ہی میں چھ سال آئی جی جیل پنجاب رہنے کے بعدٹرانسفرہوئے تھے اورنئی تعیناتی کے منتظر تھے ۔محکمہ جیل خانہ جات میں آئی جی شپ کے دوران میاں فاروق نذیر نے محکمہ جیل میں ڈویلپمنٹ ،اصلاحات ،نئی جیلوں کی تعمیر،اہلکاروں کی جدیدخطوط پرٹریننگ ،اورقیدیوں کی ویلفیئر کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں،جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اورتمام متعلقہ حلقوں میں اعلیٰ اداروں اورسول سوسائٹی میں ان کے دورمیں محکمہ جیل میں ہونیوالی اصلاحات کوسراہا جاتا ہے ۔

تبصرے