Urdu News and Media Website

میانمار: مہاجرین کی تعداد 6 لاکھ کو پہنچ گئی

میانمار میں مسلمانوں پرمظالم کم نا ہوئے،لاکھوں افراد ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے۔ان ہجرت کرنے والے مسلمانوں کی تعداد 6 لاکھ کے قریب پہنچ  گئی۔ اقوام متحدہ کے مطابق 25 اگست کے بعد سے میانمار سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پناہ لینے والے روہنگیا مہاجرین کی تعداد پانچ لاکھ 89 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔بنگلہ دیش کی حکومت مہاجرین کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جن کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت نے عارضی رہائش گاہوں کی تعمیر کے لیے تین ہزار ایکڑ رقبے کو مخصوص کیا ہے۔ جبکہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی امدادی ادارے بھی مہاجرین کی مسلسل بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ایک کانفرنس پیر کو جینیوا میں ہونے جارہی ہے جس کا مقصد فروری 2018ء تک بارہ لاکھ مہاجرین کے لیے 43 کروڑ 34 لاکھ ڈالر جمع کرنا ہے۔

تبصرے