Urdu News and Media Website

موٹروے پولیس کی کاروائی: 7 راکٹ لانچر برآمد کر کے موٹروے کو بڑے حادثے سے بچا لیا

راولپنڈی (نیوز نامہ) موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کے دوران 7 راکٹ لانچر برآمد کرکے موٹروے کو بڑے حادثہ سے بچالیا۔ دریائے سندھ کی صفائی پر مامور عملے کو صفائی کو دوران صوابی ایم ون پر 7 راکٹ لانچر ملے جس کی فوری اطلاع موٹروے پولیس کو دی گئی۔ موٹروے پولیس کے مطابق تمام راکٹ لانچر قابل استعمال ہیں جنہیں موٹروے کے نیچے چھپایا گیا تھا۔ اس موقع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا جس نے تمام راکٹ لانچر اپنے قبضہ میں لے لئے۔

تبصرے