Urdu News and Media Website

موسم سرما اور گرما کی تعطیلات میں15،15 روز کی کٹوتی، نوٹیفکیشن جاری

کوئٹہ (نیوز نامہ)بلوچستان کے سکول کے بچوں کے لیے یہ خبر کچھ زیادہ خوشی کا باعث نہیں بنے گی کہ محکمہ تعلیم بلوچستان نے ان کے کھیلنے کودنے کے دنوں میں سے 30 دن کی کٹوتی کرلی، اب صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما اور گرما کی تعطیلات 15، 15 روز کم ہوں گی۔بلوچستان میں موسمِ سرما اور گرما میں ڈھائی ڈھائی ماہ کی چھٹیاں کی جاتی ہیں جنہیں کم کرکے اب 2، 2 مہینے تک محدود کردیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نئے فیصلے کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں پر ہوگا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرما کی تعطیلات یکم جنوری سے 28 فروری تک ہوں گی جبکہ  گرمی کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

تبصرے