Urdu News and Media Website

مودی سرکار کی مسلم دشمنی،30سال فوج میں خدمات سر انجام دینے والا غیر ملکی قرار

 نئی دہلی (نیوز نامہ)  غیر ملکی میڈیاکے مطابق بھارتی فوج میں  30 سال خدمات سر انجام دینے کے بعد جونیئر کمیشنڈ کے عھدے سے ریٹائرڈ بھارتی فوجی کو اب اس کو اپنی انڈین شہریت ثابت کرنے لیے کا کہا گیا ہے۔مشرقی ریاست آسام میں حکام نے محمد اعظم الحق پر بنگلہ دیش کے غیرقانونی تارک وطن کا الزام عائد کیا ہے اورانھیں چند ہفتوں میں فارنرز ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوکر اپنی شہریت ثابت کرنے کا حکم نامہ جاری کرنے کے ساتھ کہاگیا ہے کہ اگر انہوں نے ایسا نہ کیا توان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب اعظم الحق اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جب کوئی فوج میں شمولیت اختیار کرتا ہے تو پولیس کی جانب سے تصدیق لازمی ہوتی ہے لیکن اس واقعے نے مجھے افسردہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ30 سال قوم کی خدمت کرنے کے بعد اب ہمیں شناخت ثابت کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے

تبصرے