Urdu News and Media Website

موجودہ حکومت عوام کا خون نچوڑرہی ہے: آصف علی زر داری

دبئی(نیوزنامہ)سابق صدر پیپلز پارٹی کے چیئر مین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام کا خون نچوڑرہی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دبئی سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی بڑھے گی ٗموجودہ حکومت عوام کا خون نچوڑ رہی ہے۔آصف زرداری نے حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرموجودہ حکومت پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں غریب دشمن ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے حکومت قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔واضح رہے کہ حالیہ وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی جس کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں لگاتار تیسرے ماہ اضافہ ہوا ہے ٗپٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

تبصرے