Urdu News and Media Website

موبائل گیمز کی دنیا میں جدید ترین موبائل متعارف کروا دیا گیا

سان فرانسسکو(نیوز نامہ) موبائل فون پر گیمز کھیلنے کے شوقین افراد کے لیے خوش خبری، ایک ایسا سمارٹ فون  تیار کر لیا گیا ہے جو  موبائل گیمز کی دنیا میں اب تک کا جدید ترین موبائل ہے۔یہ سمارٹ فون ریزر گیمنگ ہارڈویئر بنانے والی کمپنی نے بنایا ہے۔
جس کی ریم 8جی بی ہوگی۔ ریزر فون کی سکرین 5.7 انچ کی ہوگی اور اس کا ڈسپلے ریزولوشن 2560×1440 اس میں پچھلا کیمرہ 12Mpکا اور آگے والا کیمرہ 8Mpکا ہوگا۔اس انتہائی طاقتور موبائل فون میں سنیپ ڈریگن 835 پروسیسر اور 64 جی بی اندرونی میموری ہوگی۔ اس وقت مارکیٹ میں مہنگے ترین موبائل فونز کی ریم بھی 4 جی بی یا 6 جی بی ہوتی ہے۔ریزر گیمنگ ہارڈ ویئر بنانے والی کمپنی ہے اس لیے توقع یہی کی جارہی ہے کہ ریم کے علاوہ باقی ہارڈویئر بھی خاص طور پر گیمز کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ اس موبائل فون کو متعارف اور اس کی قیمت کا اعلان یکم نومبر کو کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے