Urdu News and Media Website

موبائل فونز کی 5جی سروسز،چینی کمپنی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹیلی کام سازوسامان کے عالمی سپلائر اور ڈیوائس ساز اب پہلی قابل عملدرآمد عالمی 5جی سپیسفکیشن کو حتمی شکل دینے کے بعد 5جی ہارڈویئر کی تیاری شروع کر سکتے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پہلی قابل عمل عالمی 5جی سپیسفکیشن کو حتمی شکل دینے سے موبائل کمیونیکیشن کی آئندہ قسم کو تجارتی پیمانے کو شروع کرنے میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے ،یہ اقدام ایسے موقع پر کیا گیا ہے کہ جب چینی کمیونیکیشن کمپنیاں عالمی ٹیلی کام کے اکھاڑے میں پیروی کرنیوالوں سے بانیوں میں شامل ہورہی ہیں اور اس صنعت کے معیاروں میں زبردست کردار ادا کررہی ہیں، سیلولر معیاروں کی نگرانی کرنیوالی ایک عالمی تنظیم تھرڈ جنریشن پارٹنرشپ پراجیکٹ یا 3جی پی پی نے پرتگال کے شہر لزبن میں ایک اجلا س میں نان سٹینڈا لون 5جی نیو ریڈیو ٹیکنالوجی کیلئے اس سپیسفکیشن سے اتفاق کیا ہے

تبصرے