Urdu News and Media Website

منگنی کی تقریب سے پہلے ڈاکو 50لا کھ لے اڑے

فیصل آباد: (نیوزنامہ) فیصل آباد کے علاقے یاسر ٹاؤن میں منگنی کی تقریب سے پہلے ڈکیٹی،ڈاکو 50 لاکھ لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلی میں گشت کرتے مسلح ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر آدھے گھنٹے تک لوٹ مار کی اور 50 لاکھ روپے کا ڈاکہ ڈالا۔متاثرین کے مطابق گھر میں منگل کے شب منگنی کی تقریب ہونا تھی۔ ڈاکو پچاس تولے زیور، آٹھ ڈائمنڈ رنگ، دس لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو گلی میں گشت کرتے باآسانی دیکھا جا سکتا ہے، مگر تاحال پولیس ڈاکوؤں تک نہیں پہنچ سکی ۔ پولیس حکام کے مطابق 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تبصرے