Urdu News and Media Website

منوبھائی خود خاص تھے مگر ان کادل عام آدمی کیلئے دھڑکتاتھا:عہدیداران ورلڈ کالمسٹ کلب

لاہور(نیوزنامہ)منوبھائی خودبہت خاص تھے مگر ان کادل عام آدمی کے ساتھ دھڑکتا تھا،وہ اپنی تحریروں کی بدولت سدازندہ رہیں گے۔ان کاخدمت انسانیت کامشن یقینا جاری رہے گا۔ خون کی کمی کاشکار بچوں سمیت فلاح انسانیت کیلئے منوبھائی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔وہ فطری دانشوراورفطرت کے اعتبار سے درویش تھے،انہوں نے زندگی بھر کسی سلطان اورحکمران کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا۔منوبھائی نے مال جوڑنے کی بجائے اعمال جوڑے۔وہ اس عہدکاسرمایہ افتخار تھے،ساندہ روڈسمیت مختلف شاہراہوں کومنوبھائی کے نام سے منسوب کیاجائے۔منوبھائی کاکرداران کی گفتار سے مطابقت رکھتاتھا۔انہوں نے ہمیشہ عام آدمی کے مسائل اور اس کی محرومی کواپنی تحریروں کاموضوع بنایا۔منو بھائی قلم قبیلے کے سرخیل تھے ،انہوں نے صحافت پرانمٹ نقوش چھوڑے۔منوبھائی کی تحریر میں تدبیر ، امید اورنویدتھی۔منیراحمد قریشی المعروف منوبھائی زندہ ضمیر اور علم کی روشنی سے منورتھے ۔انہوں نے زندگی بھرقلمی جہادکیا اور عام آدمی کااستحصال کرنیوالے مائنڈسیٹ پرکاری ضرب لگائی ۔ ورلڈ کالمسٹ کلب کے سرپرست ڈاکٹر محمداجمل نیازی ،مرکزی چیئرمین محمددلاورچودھری ،مرکزی سینئر وائس چیئرمین میاں محمدسعیدکھوکھر، مرکزی صدرمظہربرلاس،شاہد رشید ،مرکزی سیکرٹری جنرل محمدناصراقبال خان،سیکرٹری مالیات محمدآصف عنایت بٹ ، چیئرپرسن ویمن ونگ نیلماناہید درانی ،مرکزی صدر ویمن ونگ نازبٹ،مرکزی سینئرنائب صدرویمن ونگ ڈاکٹرنبیلہ طارق ، مرکزی سینئر نائب صدورسعداختر،کاشف سلیمان،سردارمرادعلی خان ،مرکزی نائب صدور محمدمیاں اشرف عاصمی،ناصرچوہان ،اسحق جیلانی ،ملک غضنفراعوان،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ممتازاعوان،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمدشاہدمحمود،سلمان طارق بٹ ،شہریاراصغرمرزا،کامران رفیق ،مرزاصادق جرال ،صوبائی سینئر نائب صدرپنجاب مرزارضوان ،روحی کھوکھر ،جان محمدرمضان ،راناعلی ذوہیب ،محمدیونس ملک ،عامربشارت ،راناراشد ،ملکہ ریاست اوردوسرے مقررین نے وطن عزیز کے ممتازدانشور ،ڈرامہ نگاراورسینئر کالم نگارمنوبھائی کے تعزیتی ریفرنس میں اظہارخیال کررہے تھے۔ریفرنس کے اختتام منوبھائی مرحوم کے بلندی درجات کیلئے اجتماعی دعا کی گئی ۔مقررین نے مزیدکہا کہ صحافت کے طلبہ وطالبات کیلئے منوبھائی کی تحریروں میں سیکھنے کیلئے بہت کچھ ہے۔منوبھائی نے اپنے قلم سے ہمیشہ ظالم کوبے نقاب کیااور ظلم کاراستہ روکا ۔انہوںنے کہا کہ منوبھائی جیسے لوگ روزروزپیدانہیںہوتے ۔منوبھائی کے انتقال سے قلم کاریتیم ہوگئے ۔مقررین نے کہا کہ ورلڈکالمسٹ کلب کے زیراہتمام ہرسال منوبھائی ڈے منایاجائے گا۔ہم مرحوم قلم کاروں کی یادیں تازہ کرتے رہیں گے

تبصرے