Urdu News and Media Website

منشیات فروش جلد بازی میں پولیس کی گاڑی کو ٹیکسی سمجھ بیٹھا

کوپن ہیگن (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے نزدیک ایک منشیات فروش کو کرسمس کے موقع پر ایک ناخوشگوار تحفہ اُس کی حراست کی صورت میں ملا جب وہ ایک پولیس گاڑی کو ٹیکسی سمجھ کر بیٹھ گیا ۔اس کے پاس 1000 کے قریب نشہ آور سگریٹ موجود تھے۔پولیس کے مطابق منشیات فروش گھر پہنچنے کی جلدی میں پھنس گیا۔ حکام کے مطابق ملزم پر مقدمہ چلایا جائے گا۔پولیس کے اعلامیہ کے مطابق بتایا گیا کہ ملزم نے یہ غلطی جلد بازی میں کی۔’ پولیس اہلکار اسے دیکھ کر بہت خوش ہوئے کیونکہ وہ اپنے ساتھ ہزار کے قریب نشہ آور سگریٹ لے جا رہا تھا۔’واضح رہے کہ ڈنمارک میں منشیات کی قسم ‘کنابیس’ کی مکمل ممانعت ہے۔

تبصرے