Urdu News and Media Website

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو 70 سال مکمل ، دنیا بھر میں کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا

سری نگر(نیوزنامہ ) کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں نے دنیا بھرمیں یوم سیاہ منا تے ہوئے جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کیں ،بھارت مخالف ریلیاں روکنے کے لیے مقبوضہ وادی میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات، قابض انتظامیہ نے میر واعظ عمرفاروق، سید علی گیلانی، یسین ملک سمیت پوری حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند کردیا ، اور انہیں نماز جمعہ میں بھی شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کشمیریوں نے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا اور مقبوضہ وادی میں بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف مکمل ہڑتال کیں اور ریلیاں نکالیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت مخالف ریلیاں روکنے کے لیے مقبوضہ وادی میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور قابض انتظامیہ نے میر واعظ عمرفاروق، سید علی گیلانی، یسین ملک سمیت پوری حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند کردیا ، اور انہیں نماز جمعہ میں بھی شرکت کرنے کی اجازت نہ دی۔امریکا اور برطانیہ میں بھی مقیم کشمیری تارک وطن نے اپنی سرزمین پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا یا ۔ اس سلسلے میں ریلیاں، جلسے جلوس اور احتجاج کیا گیا۔واضح رہے کہ 1947 میں تقسیم برصغیر کے وقت کشمیری عوام نے مسلم اکثریتی ریاست ہونے کے باعث پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا لیکن بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کرلیا ۔ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج جموں و کشمیر میں داخل ہوگئی اور بڑے پیمانے پر کشمیری مسلمانوں کا قتل عام کیا۔

تبصرے