Urdu News and Media Website

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فور سزنے خاتون اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا

سری نگر(نیوز نامہ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ جاری ، بھارتی فوج نے خاتون اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قابض فوجیوں نے کپواڑہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران نہتے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ اسی طرح پلوامہ ڈسٹرکٹ میں بھارتی فوج نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے یاسمینا نامی خاتون کو شہید کردیا۔ واضح رہے کشمیر میں خواتین کی چٹیا کاٹنے والے چھ مشکوک افراد کو عوام نے پکڑلیا۔گذشتہ روز کشمیر میں خواتین کی چٹیا کاٹے جانے کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی۔ مقبوضہ وادی میں خواتین کی چٹیا کاٹنے کے تین سو سے زائد واقعات منظر عام پر آچکے ہیں۔

تبصرے