Urdu News and Media Website

معروف بھا رتی گلوگارکی میوزک انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

ممبئی(نیوز نا مہ) بھا رتی گلوگار ہنی سنگھ نے میوزک انڈسٹری میں دوبارہ واپسی کر لی ۔’بائی پولر ڈس آرڈر‘ نامی بیماری کی وجہ سے گزشتہ اڑھائی سال سے ہنی سنگھ کوئی نیا گانا ریلیز نہیں کر پائے تھے لیکن اب گلوکار نے نئے گانے کے ذریعے میوزک انڈسٹری میں واپسی کر لی ہےاور ہنی سنگھ میوزک انڈسٹری میں دوبارہ دھوم مچانے کیلئے تیار ہیں۔ طویل علالت کے بعد ہنی سنگھ نے دل چوری ساڈا ہو گیا ہے کا ریمکس بنا یا ہے ہو جو کہ 26دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ہنی سنگھ دماغی بیماری ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ کا شکار تھے جس کے باعث وہ اپنے کمرے سے بھی باہر نکلنے سے قاصر تھے ا ورگلوکار کے گھر میں ہی ان کا علاج جاری تھا۔

تبصرے