Urdu News and Media Website

معروف بھارتی اداکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک

ممبئی(ما نیٹرنگ ڈیسک) معروف بھارتی اداکار کی گوا کے ساحل سے لاش ملی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سدھو پلائی کی والدہ نے لاش کو شناخت کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملائلم فلموں کے اداکار سدھو پلائی گوا میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئے، 27 سالہ اداکار مشہور فلمساز پی کے آر پلائی کے بیٹے ہیں۔پولیس کے مطابق سدھو کی لاش ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔

تبصرے