Urdu News and Media Website

معاشی ترقی میں روڑے اٹکانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا : چیئرمین نیب

اسلام آباد(نیوزنامہ) قومی احتساب بیور و (نیب ) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی میں روڑے اٹکانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ‘ ذات پسند و نا پسند کی بنیاد پر الاٹمنٹ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ‘ گوادر کی ترقی کرپٹ عناصر کے ذاتی مفاد کی نظر نہیں ہونے دینگے۔ ہفتہ کو انڈسٹریل اور کمرشل پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی سرمایہ دار نظر انداز ‘ کمرشل پلاٹ اپنوں میں بانٹ دئیے گئے۔ معاشی ترقی میں روڑے اٹکانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ریکارڈ کے مطابق کمرشل پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں قواعد کو نظر انداز کیا گیا۔ صنعتکاروں اور اہل افراد کی درخواستوں کو رودی کی ٹوکری کی نظر کر دیا گیا۔

تبصرے