Urdu News and Media Website

مظفرآباد:سڑک پر آئل گرنے سے درجنوں موٹر سائیکل سوار پھسل کر زخمی

مظفرآباد(نیوز نامہ)دومیل قدرتی چشمے کے قریب سڑک پر آئل گرنے کی وجہ سے درجنوں موٹر سائیکل سوار پھسل کر زخمی ہو گئے ۔ضلعی انتظامیہ بے خبر رہی ۔لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کو واش کیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دومیل قدرتی چشمہ کے قریب ایک ٹرک کا انجن آئل سڑ ک پربہہ گےا ۔اس دوران درجنوں آنے جانے والے موٹر سائیکل سوار پھسل کر کئی فٹ دور جا گرے اور زخمی ہو گئے ۔اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ۔ انتظامیہ نے اس صورتحال کا نوٹس نہیں لیا ۔لوگوں اور تاجروں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کو واش کیا اس طرح مزید کئی گرنے والے موٹر سائل سوار حادثے سے بچ گئے ۔

تبصرے