Urdu News and Media Website

مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے ملک کو لوٹ کر خزانہ خالی کر دیا:قاری ذوالفقار سیالوی

ڈسکہ(پرویز عالم بٹ) پاکستان تحریک انصاف ڈسکہ کے رہنما قاری ذوالفقار علی سیالوی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے قائدین نے مسلم لیگ نے کے رہنمائوں کی کرپشن کو بے نقاب کر کے کروڑوں عوام پر احسان کیا ہے مسلم لیگ ن کے رہنمائوں نے ملک کو لوٹ کر خزانہ خالی کر دیا اور اپنی تجوریاں نوٹوں سے بھر لیں خزانہ خالی ہو نے کی وجہ سے ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ غریب عوام کو اٹھانا پڑا جبکہ لیگی حکمران اپنی عیاشیوں میں مگن تھے کہ قائد عمران خان غریب عوام کا سہارا بن کر میدان سیاست میں آئے اور عرصہ دراز سے ملک کی دولت پر قابض حکمرانوں کے کچے چٹھے کھول کر ان کی کرپشن اور لوٹ مار کو بے نقاب کردیا اب لیگی حکمران عوام اور عدالتوں سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اب عوام کو سب سمجھ آگیا ہے اور آئندہ الیکشن میں عوام ان چوروں اور لٹیروں کو مسترد کر کے عوام کے حقیقی ترجمانوں کو کامیاب کر ائے گی پی ٹی آئی بر سر اقتدار آکر نہ صرف ان ظالم حکمرانوں سے نجات دلائے گی بلکہ ان سے عوام کی لوٹی ہو ئی دولت بھی واپس لا کر ملکی خزانوں میں جمع کر اکے ملک کو ترقی می راہ پر گامزن کر ے گی۔

تبصرے