Urdu News and Media Website

مسلم لیگ ن کے دو مر کزی رہنمائوں میں پھر لفظی جنگ شروع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے دومرکزی رہنماؤں میں پھر لفظی وار شروع ہو گئی چوہدری نثار اور پرویز رشیدنے ایک دوسرے کے خلاف بیان دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے۔سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے جوڈیشل کمیشن کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر چوہدری نثارکو کڑی تنقیدکا نشانہ بنایا ۔ منافقت کا طعنہ دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کا بیان شروع ہی یہاں سے ہوا کہ وہ بیان دینا پسند نہیں کرتے، ان کے بیان سے ان کی منافقت کا اندازہ لگالیں۔ چوہدری نثار نے شیر کے نشان کے بغیر ایک الیکشن لڑا جو وہ بری طرح ہارے۔ترجمان چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پرویز رشید غلط بیانی اور خوشامد سے پارٹی کے سیاسی ارسطو بنے ہیں، وہ مسلسل غلط بیانی اور خوشامد کے عادی ہیں۔مودی جیسی سوچ رکھنے والا شخص ن لیگ کا سیاسی وارث بن بیٹھا ہے۔

تبصرے