Urdu News and Media Website

مسلم لیگ ق کے راہنماؤں بشارت راجہ بھائی حامد نواز راجہ و دیگر کو طلبی کے نوٹس جاری

بشارت راجہ و حامد نواز کو بشارت راجہ کی اہلیہ سیمل راجہ کی جانب سے فیملی عدالت میں دائر دعوی جات میں19 فروری کو طلب کیا گیا

لاہور (نیوزنامہ) مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر محمد بشارت راجہ ان کے بھائی سابق تحصیل ناظم پوٹھوار حامد نواز راجہ، داماد شجاع اقبال راجہ بشارت راجہ کی بھانجیاں و چئیر مین یونین کونسل 86 دھمیال معین سلطان راجہ کی بہنیں سعدیہ سہیل، نادیہ شجاع و دیگر کو نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن کی چئیر پرسن و بشارت راجہ کی اہلیہ سیمل راجہ کی جانب سے فیملی عدالت میں مسلم فیملی لاء آرڈیننس کے سیکشن 5 کی خلاف ورزی کرنے اور مسلم فیملی کورٹ ایکٹ 1964 کے تحت دائر دعوہ جات اور سول دعوے میں فاضل عدالتوں نے طلب کر لیا۔ بشارت راجہ اور انکے بھائی حامد نواز راجہ کو فیملی جج نے 19 فروری اور نادیہ شجاع، سعدیہ سہیل ، شجاع اقبال و دیگر کو سول جج عمران اسحاق نے 27 فروری کو طلب کیا ہے۔ فاضل عدالتوں کی جانب سے طلبی کے لئے باقاعدہ سمن جاری کر دئیے گئے ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ مسلم لیگی راہنماوں محمد بشارت راجہ و حامد نواز راجہ کو فیملی جج کی عدالت کیجانب سے پہلے بھی طلب کیا گیا تھا مگر عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر فاضل عدالت کی جانب سے بذریعہ اخبارات، چسپانگی و سمن بشارت راجہ و حامد نواز راجہ کی طلبی کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں

تبصرے