Urdu News and Media Website

مسجد اقصیٰ پر یہودی قبضہ کرنے کی کوشش کرکے مسلمانوں کی عزت کو للکاررہے ہیں:رہنما ملی مسلم لیگ

رینالہ خورد(رائو عتیق گوہر سے)ملی مسلم لیگ پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر سیف اللی خالد نے جامعہ ابی ہریرہ غلہ منڈی میں دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام تحفظ بیت المقدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکمرانوں کی ناقص خارجہ پالیسیوں کی وجہ سے بیت المقدس پر امریکہ کے ایجنٹ اسرائیل کے قبضہ کے خلاف کبھی درست فورم پر آواز نہ اٹھائی گئی اور اب مسجد اقصیٰ پر یہودی قبضہ کرنے کی کوشش کرکے مسلمانوں کی عزت کو للکاررہے ہیں اور حکومتی خاموشی لمحہ فکریہ ہے اللہ رب العزت نے اگر ہماری پارٹی کو اقتدار دیاتو یہودوکنار کے تمام ناپاک ارادوں کو نیست ونابود کرتے ہوئے انہیں نشان عبرت بنادیں گے اور پوری دنیا میں اسلام کی سربلندی کیلئے تاریخی اقدامات کئے جائیں گے ملک سے غربت بے روزگاری دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے مثالی کام کریں گے یونین کونسل کی سطح پر مصالحتی کمیٹیاں قائم کرکے عام آدمی کے مسائل کوفوری حل کیاجائے گا عدل اور مساوات کی سیاست کو فروغ دیکر تقویٰ کی بنیاد پر سیاسی عمل کوجاری رکھیں گے ہم اپنی تنظیموں دفاع پاکستان کونسل اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کے ذریعے 30سال سے بلاامتیاز دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیںگلی گلی کوچہ کوچہ مجاہدملت پروفیسر حافظ سعید کا پیغام پہنچارہے ہیں اور انہی کی زیرسرپرستی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف حق کاعلم بلند کئے ہوئے ہیں ہمارے8ہزار نوجوانوں نے کشمیر کی آزادی کیلئے شہادت پائی اور یہ جدوجہد میں عدلیہ ہی ہے جس سے اداروں کی سالمیت وعزت باقی ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے گھناونے مکروہ معاملات سے پردہ اٹھائے جانے کی وجہ سے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف جو محاذآرائی شروع کی ہے اس سے انکے ناپاک ارادے سب پر عیاں ہوچکے ہیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ضیااللہ شاہ بخاری نے کہاکہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور اسکا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے امریکہ یاد رکھے بیت المقدس کی آزادی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔

تبصرے