Urdu News and Media Website

محکمہ ٹی اینڈ آر ہائی وے کی پھرتیاں روڈ پرزمین بوس پلی کو تعمیر کی بجائے اُس میں درختوں کی شاخیں گاڑدیں

ڈسکہ(پرویزعالم بٹ)محکمہ ٹی اینڈ آر ہائی وے کی پھرتیاں بمبانوالہ روڈ پر زمین بوس پلی کو تعمیر کی بجائے درختوں کی شاخیں گاڑھ کر ٹریفک کی روانی بند کر دی تفصیلات کے مطابق کروڑوں رو پے کی لاگت سے گذشتہ سال تعمیر کی گئی اسٹیڈیم تا بمبانوالہ روڈ جس میں ٹھیکیدار نے محکمہ ہائی وے کے عملہ سے ملی بھگت کرکے انتہائی ناقص میٹریل استعمال کر کے حکومتی فنڈ کے لاکھوں روپے ہڑپ کر لیئے تھے اور سڑک تعمیر کے چند ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور جگہ جگہ سے زمین بوس ہونا شروع ہو گئی تھی جس کی مین پلی اچانک گذشتہ روز زمین بوس ہو گئی جس سے متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر شدید زخمی ہو گئے جبکہ محکمہ ٹی اینڈ آر ہائی وے کے عملہ نے پلی کو تعمیر کر نے کی بجائے گہرے گڑھے میں درختوں کی شاخیں گاڑھ دیں جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور کسی بڑے حادثہ کے رونما ہو نے کا خدشہ لاحق ہو گیا رابطہ کر نے پر ایکسین نے کہا کہ پلی کی تعمیر فنڈ ملنے پر ہی ہو گی علاقہ مکینوں حاجی ذکاء اللہ کھارا،زبیر احمد علوی ،محمد جاوید نظامی ،حافظ عبدالغفار و دیگر نے ڈی سی او سیالکوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرے