Urdu News and Media Website

محمد عامر دنیا کے خطرناک ترین بولرہیں:ویرات کوہلی

حال ہی میں دیوالی کے موقعے  پر ایک انٹرویو کے درمیان عامر خان نے جب وراٹ کوہلی سے پوچھا کہ کیا ایسا کوئی بولر ہے جن سے وہ گھبراتے ہیں تو انھوں نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ  محمد عامر دنیا کے مشکل ترین بولر ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ‘ میں نے جن بولروں کا اپنے کریئر میں سامنا کیا ہے اس میں عامر سخت ترین ہیں،’جب آپ ان کا سامنا کر رہے ہوں تو آپ کو اپنے کھیل کو اول درجے میں لانا ہوتا ہے نہیں تو وہ آپ کی وکٹ لے لیں گے۔ وہ بہت اچھے بولر ہیں۔’کوہلی اس سےقبل بھی محمد عامر کی تعریف کر چکے ہیں۔سنہ 2016 کے ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل انھوں نے کہا تھا: ‘مجھے خوشی ہے کہ عامر پھر سے کھیل رہے ہیں۔ انھوں نے اپنی غلطی سدھاری اور پھر واپس آئے ہیں۔ وہ ہمیشہ بہترین بولر رہے ہیں۔وراٹ کوہلی اس وقت ون ڈے اور ٹی 20 کی رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔

تبصرے