Urdu News and Media Website

مایا علی نے ایسا کیا کر دیا کہ دیکھنے والے عش عش کر اٹھے

لاہور(نیوزنامہ) خوبصورت جاذب نظر مایا علی کے نام سے کون واقف نہیں۔ پاکستانی ماڈل اور اداکارہ مایا علی ٹی وی دیکھنے والوں کیلئے کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں۔پاکستان میں ٹی وی ڈرامے دیکھنے کے شوقین افراد کی بڑی تعداد ان کی مداح ہے۔ انہوں نے انتہائی کم عرصے میں خوبصورت کرداروں کے انتخاب سے ڈراموں اور جان دار اداکاری سے بہت ہی کم وقت میں خوب شہرت حاصل کی ہے۔گزشتہ ہفتے اپنے گھر کے ایک فنکشن کے دوران اپنے عہد کے مشہور گانے پر مایا علی نے ایسا دلکش ڈانس کیا، کہ دیکھنے والے عش عش کر اٹھے۔ خوبصورت روایتی گوٹے لگے غرارے میں مایا علی نہایت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

تبصرے