Urdu News and Media Website

ماڈلز کی حجاب پہن کر ملبوسات کی نمائش

لندن(نیوز نامہ) لندن میں رنگارنگ فیشن شو۔اس فیشن شو کی خاص بات یہ تھی کہ خواتین کی صحت کے مطابق ان کے لئے حجاب اور ملبوسات کے انتخاب کو پیش کیا گیا۔ ماڈلز نے حجاب والے ملبوسات پہن کر مختلف ڈیزائنرز کی مختلف کلکشن کی نمائش کی۔ لندن میں ہونے والے اس فیشن شو میں اومان ، موروکو ، برطانیہ اور انڈونیشیا سمیت سات ممالک کے ڈیزائنرز حصہ لیا اور  نئے اور ایک دوسرے سے مختلف  حجابی ملبوسات کے ڈیزائن پیش کئے۔شو میں امریکی ماڈل حلیمہ ایڈن نے بھی حجاب پہن کر شرکت کی جنہوں نے دوسری ماڈلز کے ساتھ ایسی کیٹ واک کی کہ حجاب میں رہ کر فیشن انڈسٹری کو نئے ٹرینڈ سکھا دیے۔

تبصرے