Urdu News and Media Website

لڑکا، لڑکی کو سڑک پر ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں سرعام سڑک پر رقص کرنے والے لڑکا اور لڑکی کو گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ابہا شہر میں پیش آیا جہاں دن دیہاڑے سڑک پر ایک لڑکا اور لڑکی ڈانس کر رہے تھے، جس پر وہاں موجود لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا اور وہاں رک کر اس منظر کو دیکھنے لگے۔ایک شخص نے اس غیر معمولی منظر کو اپنے موبائل فون کے کیمرے کی مدد سے ریکارڈ کرلیا اور بعدازاں اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رقص کرنے والے لڑکے اور لڑکی کی گرفتاری کا حکم دے دیا جب کہ صوبہ اسیر کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد نے واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کردی۔پولیس نے شناخت کے بعد لڑکے اور لڑکی کو گرفتار کرلیا، لڑکے نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی اس کی بہن ہے تاہم حکام نے ان کے رشتے کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی۔

تبصرے