Urdu News and Media Website

لاہور کے 60 سرکاری سکولز 9 سال سے سربراہوں سے محروم

لاہور(نیوز نامہ)صوبائی دارالحکومت لاہور کے 60 سرکاری سکولز گزشتہ 9 سال سے اپنے ہیڈ ماسٹروں سے محروم ہیں ان سکولوں میں ہیڈ ماسٹروں کی عدم تعیناتی کی وجہ گریڈ 17کے اساتذہ کی سینارٹی ہے جسے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تاحال مرتب نہیں کیا ، مذکورہ سکول اس سے قبل بلدیہ عظمیٰ لاہور کے شعبہ ایجوکیشن کے زیر کنٹرول تھے جنہیں بعدازاں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سپرد کر دیاگیا گریڈ 17 کے اساتذہ کی سینارٹی لسٹوں میں مسائل پیدا ہونے کی وجہ سے یہ سیٹیں گزشتہ 9 سال سے خالی پڑی ہیں جن میں 40 بوائز سکولز اور 39 گرلز سکولزسے ملحقہ سیٹیں شامل ہیں۔

تبصرے