Urdu News and Media Website

لاہور میں پاکستان،سری لنکا میچ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

لاہور(نیوز نامہ) قذافی اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے ٹکٹوں کی کائونٹرز پر فروخت شروع ہوگئی،ایک شناختی کارڈ پر 5 مل سکیں گے، 500 روپے کا ٹکٹ شائقین کو دستیاب۔ورلڈ الیون کیخلاف آزادی کپ سیریزکے تینوں میچزکیلیے ٹکٹ آن لائن کیساتھ پنجاب بینک کی برانچز پر دستیاب تھے،اس بار ایک کوریئر کمپنی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،کائونٹرز پر فروخت شروع ہونے کیساتھ ہی شائقین کی برانچز کے باہرآمد شروع ہوگئی تھی،ایک شناختی کارڈ پر 5تک ٹکٹ لینے کی اجازت دی گئی۔گزشتہ سیریزکے برعکس اس بار 5سو اور ایک ہزار روپے والے ٹکٹ حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کی تعداد زیادہ تھی۔ یاد رہے کہ مجموعی طور پر اس بار ٹکٹوں کے نرخ کم رکھے گئے ہیں،جاوید میانداد، راجاز، عبدالقادر، اے ایچ کاردار انکلوژرز کے15 سو قیمت والے تمام ٹکٹ پہلے روز دوپہر 12بجے تک فروخت ہوگئے تھے، 3 اور 5ہزار والوں کی آن لائن بکنگ کا سلسلہ بھی گزشتہ روز ختم کردیا گیا،باقی بچ جانے والے ٹکٹ 5سو اور ایک ہزار والے ٹکٹوں کیساتھ ہی کائونٹرز پر فروخت کیے جارہے ہیں۔

تبصرے