Urdu News and Media Website

لاہور ایئر پورٹ پر مسافر سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد

لاہور (نیوز نامہ) ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے شک پڑنے پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے ڈیڑھ کلوہیروئن برآمد کر لی۔ملزم کے سامان کی تلاشی لی تو بیگ کے خفیہ خانوں سے ہیروئن کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔ ملزم لطیف نارووال کا رہائشی ہے اور  پی آئی اے کی پروازسے کراچی جارہاتھا، ،ملزم نے کراچی سے غیرملکی پروازسے مدینہ جاناتھا،اے ایس ایف نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

تبصرے