Urdu News and Media Website

قو می ٹیم کیلئے بری خبر، آل رائونڈر کی ٹی 20 سریز میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (نیوز نا مہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ٗ شعیب ملک نے پانچویں ایک روزہ میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا ۔شعیب ملک چوتھے ایک روز میچ میں رن لینے کے دوران کیوی فیلڈر کی تھرو سر پر لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے تھے۔ ٹی20 سیریز کیلئے عمر امین اور احمد شہزاد نے نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے،جبکہ اوپنر اظہر علی اور امام الحق آخری ایک روزہ میچ کے بعد پاکستان واپس آجائیں گے۔ 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 22، 25 اور 28 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

تبصرے