Urdu News and Media Website

قومی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی،پہلا و ن ڈے6جنوری کو کھیلا جا ئے گا

ولنگٹن(ما نیٹرنگ ڈیسک)سرفراز احمد کی قیادت میں 14 رکنی قومی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی ہے۔ 14 رکنی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد عامر، حسن علی، عامر یامین اور رومان رئیس شامل ہیں۔ شاداب خان بیرون ملک ہونے کے باعث ٹیم کے ساتھ نہ جاسکے تاہم وہ نیوزی لینڈ میں ہی ٹیم میں شامل ہوں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا معرکہ ویلنگٹن میں 6 جنوری کو ہوگا، دوسرا میچ 9 جنوری کو نیلسن، تیسرا ایک روزہ میچ 13 جنوری کو ڈونیڈن، چوتھا ایک روزہ میچ 16 جنوری کو ہملٹن جبکہ پانچواں اور ا?خری ایک روزہ میچ 19 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا

تبصرے