Urdu News and Media Website

قومی ٹیسٹ ٹیم کو سیٹ ہونے میں وقت لگے گا:سابق کپتان

قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کو سیٹ ہونے میں وقت لگے گا چیمپینز ٹرافی جیتنے سے ایک روزہ ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔ون ڈے ٹیم کا کمبی نیشن بن چکا ہے۔سنئیر کھلاڑیوں کے جانے سے ٹیم کو فرق پڑا ہے،امام الحق کا پہلے میچ میں سینچری کرنا خوش آئند ہے۔نوجوان کھلاڑی نے انڈر19 اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں کارگردگی دکھا کر ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔محمد حفیظ کا ایکشن ابھی صرف رپورٹ ہوا ہے ،ان کی قومی ٹیم میں بطور آل راؤنڈر موجودگی بہت اہم ہے۔

تبصرے