Urdu News and Media Website

قلفہ چاٹ فروٹ کریم

اجزاء:
قلفہ آئس کریم: آدھا لیٹر
کریم :ایک پیکٹ
فروٹ کوکٹیل: ایک عدد
چینی: چار کھانے کے چمچ (پسی ہوئی)
بادام، پستے :ایک کپ (باریک کٹے ہوئے)
لال جیلی :ایک پیکٹ
ترکیب:
پہلے لال جیلی میں دو کپ پانی ڈال کر پکالیں۔اب اسے ٹھنڈا کرکے ٹکڑے کرلیں۔ایک برتن میں قلفہ آئس کریم، پسی چینی اور کریم کو مکس کرلیں۔پھر اس میں فروٹ کوکٹیل اور جیلی شامل کریں۔اوپر بادام، پستے ڈال کر دو گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔قلفہ چاٹ فروٹ کریم تیار ہے۔

تبصرے