Urdu News and Media Website

قصور: زیادتی کے بعد8سالہ بچی کا قتل، احتجاج کے دوران 2 افراد جاں بحق

قصور (نیوز نا مہ) مبینہ زیادتی کے بعد 8 سالہ بچی کے قتل کے واقعے پر پورا شہر سراپا احتجاج بن گیا، مظاہرین قصور میں فیروز پور روڈ پر ڈی سی آفس کا گیٹ توڑ کر اندر گھس گئے، مشتعل مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پتھراؤ کیا اور پولیس موبائلوں کے شیشے توڑ دیئے اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے، روڈ کوٹ کی 8 سالہ بچی زینب 5 جنوری کو ٹیوشن جاتے ہوئے اغواء ہوئی اور 4 دن بعد اس کی لاش کشمیر چوک کے قریب واقع ایک کچرہ کنڈی سے برآمد ہوئی۔ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، جس کی تصدیق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہوئی۔

تبصرے