Urdu News and Media Website

قصور:سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی معصوم زینب کے گھر آمد،والدین کو مفت قانونی امداد کی پیشکش

قصور(نیوز نامہ)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی قصور میں معصوم زینب کے گھر آمد۔مقتولہ کے والدین سے افسوس کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق قصور میں اندوہناک واقعہ پر سابق چیف جسٹس اور جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چودھری قصور میں مقتولہ بچی زینب کے گھر آئے اور والدین سے تعزیت کا اظہار کیا،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھر ی نے ننھی پری زینب کے والدین کو مفت قانونی امداد کی بھی پیشکش کی،،اس موقع پر سابق کوآرڈینٹیر پاکستان بار کونسل مدثر چودھری ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا رہنما بھی سابق چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔

تبصرے