Urdu News and Media Website

قرآن و سنت سے دوری سانحہ قصور جیسے واقعات کو جنم دیتی ہے،پیر عطا المصطفیٰ آف مرولہ شریف

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)معصوم زینب کاواقعہ قابل مذمت ہے ملزم کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے معاشرے کے ہرطبقے کو اپنا کردار اداکرتے ہوئے اسے تلاش کرنا ہوگا اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے نوجوانوں کی ذہنی تربیت کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے قرآن وسنت کی تعلیمات سے دوری ہی ایسے واقعات کو جنم دیتی ہے ان خیالات کااظہار تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے ضلعی امیر پیر عطاء المصطفیٰ آف مرولہ شریف نے تحصیل سرپرست اعلیٰ تحریک لبیک یارسول اللہؐ حاجی عبدالجبار بھٹی کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ معصوم زینب کو زیادتی کے بعدقتل کرنے والے ملزم کو قرارواقعی سزاملنے سے شیطان ذہن درندوں کو عبرت حاصل ہوگی انہوں نے کہاکہ رینالہ خوردکے نواحی گائوں چکنمبر11ون اے ایل میں محنت کش محمداعظم کی سات سالہ بیٹی ایمان فاطمہ کو ملزم شریف نے زیادتی کے بعد قتل کیاتھا ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی کی خصوصی ہدایات پر سٹی پولیس نے بروقت کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیااور اسے دوران پولیس مقابلہ جہنم واصل کرکے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی اس درندے کی ہلاکت کے بعد مقامی طور پر معصوم بچوں سے درندگی کرنے والوں میں خوف قائم ہوا موقع پر انصاف کی فراہمی جرائم میں کمی کاسبب بنتی ہے۔

تبصرے