Urdu News and Media Website

قتل کے دو مجرموں کو 30جنوری کو پھانسی دی جائیگی

لاہور( نیوز نا مہ)سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی نے قتل کے دو مجرموں کے بلیک وارنٹ جاری کر دئیے ۔ دونوں کو 30جنوری کو صبح چھ بجے کوٹ لکھپت جیل میں تختہ دار پرلٹکایا جائے گا۔ قتل کے جرم میں سزا پانے والے جمیل اور تنویر احمد نے ماتحت عدلیہ کے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں اپیلیں دائر کی تھی ۔اعلیٰ عدالتوں نے بھی ماتحت عدلیہ کا بر قرار رکھا جس کے بعد صدر مملکت سے رحم کی اپیل کی گئی تھی اور یہاں سے بھی مسترد ہونے کے بعد سیشن جج لاہور نے 30جنوری کیلئے بلیک وارنٹ جاری کر دئیے ۔مجرموں کی آخری خواہش اور نگرانی کے لئے مجسٹریٹ امان اﷲ کو مقرر کیا گیا ہے۔

تبصرے